اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدسے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی اس موقع پر پاکستان سعودی عرب دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی سعودی وزیر داخلہ کی اگلے مہینے پاکستان آمد کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیاوزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سعودی وزیر داخلہ کی فروری میں پاکستان آمدکوخوش آمدیدکہتا ہوں سعودی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد سے پاک سعودی دو طرفہ تعلقات میں نئی جہت پیدا ہوگی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روابط میں وسعت اور تعلقات میں مضبوطی آئیگی امید ہے سعودی وزیر داخلہ کے دورے کے دوران پاک سعودی باہمی معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے وزیر داخلہ نے کہا کہ باہمی معاہدے سے سعودی عرب سے پاکستانی قیدیوں کی جلد واپسی ممکن ہوسکے گی پاکستان اور سعودی عرب دو بھائی ہیں تعلقات انتہائی تاریخی اور دیرینہ ہیں پاکستان سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ اور سعودی عرب کے درمیان سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے سعودی عرب کے عوام پاکستان کے لئے انتہائی نیک جذبات رکھتے ہیں۔