کراچی، NICHکے ڈاکٹروں کا احتجاج، مریضوں کا برا حال

Jan 27, 2022

کراچی(نیوز رپورٹر) قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث مریض بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑگئیں۔ این آئی سی ایچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پروفیسر ناصر سڈل نے  ڈاکٹروں سے ایس او ایس کی اپیل کردی۔ ڈائریکٹر این آئی سی ایچ کا کہنا ہے کہ مریض بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہونے کے سبب تمام ڈاکٹر فوری احتجاج ختم کرکے مریض بچوں کو علاج کی سہولت فراہم کریںتمام ڈاکٹروں کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے ۔پروفیسر ناصر سڈل نے کہا کہ سب سے پہلے مریض بچوں کی زندگی کا معاملہ ہے ،مطالبات بھی پورے کئے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں