چمن (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل نے پاک افغان بارڈر باب دوستی کا دورہ کیا،پاک افغان بارڈر پر پولیو کے کام کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق،، ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے پاک افغان بارڈر کا دورہ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کو چیک کیا جس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے ایف آئی اے آفس کا بھی وزٹ کیا اور پاک افغان بارڈر پر جاری ایف آئی اے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جہاں پر ایف آئی اے کے آفسران نے ڈپٹی کمشنر کو مکمل بریفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے این سی اوسی کی ہدایت کے روشنی میں ایس او پیز کو فالو کرنے پہ زور دیا انہوں نے کہا کہ بغیر پولیو اور کروناویکسین کارڈ کے کسی کو بھی پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے عام لوگوں سے بھی مسائل کے حوالے سے بات چیت کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔