کوئٹہ پیکج کے تحت شہرکی اہم سڑکوں کی توسیع پر کام جاری ہے:سہیل الرحمان

کوئٹہ (اے پی پی ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ کی زیر صدارت وزیر اعلی بلوچستان کوئٹہ پیکیج کے تحت سڑکوں کی توسیعی اور تعمیر و مرمت کے منصوبوں پرکام کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن، ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن یاسر خان بازئی کے علاوہ متعلقہ حکام بھی موجود تھے اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کوئٹہ پیکیج کے تحت آنے والی سڑکوں سریاب روڈ،سبزل روڈ، سرکی روڈ، جوائنٹ روڈ، سمنگلی روڈ، بروری روڈ اور پرنس روڈ کی توسیع اور مرمت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر کوئٹہ پیکج کے تحت شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پیش رفت سے متعلقہ مختلف امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کوئٹہ پیکج کے تحت شہر کے اہم سڑکوں کی توسیع، تعمیر و مرمت اور دیگر منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے تاکہ کوئٹہ کے شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے درپیش مشکلات سے چھٹکارا مل سکے ۔

ای پیپر دی نیشن