شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) شیخوپورہ اور اس کے گردونواح میں نجی ہسپتالوں اور پرائیویٹ لیبارٹریزنے کووڈ ٹیسٹ کے نام پر منافع خوری کی انتہا کر دی، نجی ہسپتال اور لیبارٹریز نے منافع خوری کی انتہا کر دی اور کرونا ٹیسٹ پر اب اصل لاگت 400 رہ گئی ہے مگر ٹیسٹ اب بھی ساڑھے 6 ہزار روپے کا کیا جارہا ہے، پرائیویٹ لیبارٹریز کرونا کے ٹیسٹ سے روزانہ لاکھوں روپے کما رہی ہیں جبکہ سرکاری ہسپتال اور حکومت یہ ٹیسٹ مفت کر رہی ہیں، نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریز کی اس لوٹ مار پر انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے، کووڈ کا شکار مریض مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں، جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے متعدد پرائیویٹ لیبارٹریزغیر قانونی طور پر کام کر رہی ہیں اور محکمہ صحت کے حکام ان سے مبینہ طور پر اپنا حصہ وصول کرکے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اس صورتحال پر شہری حلقے سراپا احتجاج بن گئے ،انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔