قصور(نمائندہ نوائے وقت) صحافی حسنین شاہ کے قتل کے خلاف اراکین پریس کلب، تاجر، وکلاء سمیت سول سوسائٹی اراکین کی جانب سے بلدیہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں شریک افراد نے حکومت مخالف کتبے اٹھا رکھے تھے اور پنجاب حکومت کیخلاف نعرہ بازی بھی کررہے تھے مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور حسنین شاہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے احتجاجی مظاہرے میں اراکین پریس کلب، قصور تاجر اتحاد، انجمن تاجران، بلھے شاہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن، وکلاء اور سول سوسائٹی اراکین سمیت شہریوں کہ کثیر تعداد نے شرکت کی احتجاجی ریلی بلدیہ چوک سے شروع ہو کر نور مسجد چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔