حافظ آباد: ڈاکوئوں نے جنرل سٹور مالک، گاہکوں سے لاکھوں روپے چھین لئے

Jan 27, 2022

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)حافظ آباد کے گنجان آباد علاقہ گوجرانوالہ روڈ ڈی پی او آفس کے قریب گذشتہ شب تین ڈاکو سعید بیکرز و جنرل سٹور میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے سٹور کے مالک فیصل سعیداور سٹور پر آئے خریداروں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر کائونٹر سے 5لاکھ نقدی، سٹور کے مالک کے بھائی ظہیر احمد 15ہزار، خریداری کے لیے آنے والے محمد رضا سے 20ہزار نقدی، احسان اللہ سے ساڑھے 37ہزار نقدی اور قیمتی گھڑی، طاہر نواز سے 9ہزار نقدی جبکہ دوکان سے ڈرائی فروٹ سمیت ہزاروں روپے کا قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے خریداری کے لیے آنے والے احسان اللہ سے ہنڈا 125موٹر سائیکل بھی چھینا اور فرار ہو گئے۔ ضلع بھر میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہری اور بالخصوص تاجر برادری سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔ دوسری جانب ڈی پی او بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر واردات کامقدمہ درج کرکے چوکی اے ڈویژن انچارج سہیل اشرف کو معطل کر دیا، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس تاحال ملزموں کا کوئی بھی سراغ نہ لگا سکی۔

مزیدخبریں