قلعہ دیدار سنگھ:فیکٹری مالک کے کتے کا طالب علموں پر حملہ،ایک شدید زخمی

Jan 27, 2022

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار) مدوخلیل میں فیکٹری کی حفاظت کے لئے رکھے گئے کتے کا چھٹی کے بعد سکول سے گھر جانیوالے طالبعلموں پر حملہ پانچویں کلاس کا طالبعلم شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل،اہل علاقہ کامالک کے خلاف احتجاج سی پی او سے کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مدوخلیل میں واقع سیلنگ فیکٹری کے مالک عباس نے فیکٹری کی حفاظت کے لئے کتے پال رکھے ہیں جو آئے روز راہگیروں کو کاٹ لیتے ہیں گزشتہ روز سکول سے چھٹی کے بعد طالبعلم اپنے گھر کو جا رہے تھے کہ عباس کے کتے نے ان پر حملہ کر دیا،جس سے پانچویں کلاس کا طالبعلم مدثرنواز شدید زخمی ہو گیا۔ جسے ریسکیو1122 کی ٹیم نے ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ منتقل کر دیا ہے۔علاقائی مکینوں نے فیکٹڑی کے مالک عباس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کے کئی بار کتا راہگیروں کو کاٹ چکا ہے جب اس کے مالک کو کہا جاتا ہے کہ اسے فیکٹری کے اندر رکھو تو وہ گالیاں دیتا ہے لوگوں نے سی پی او گوجرانوالہ سید حماد عابد سے  فیکٹری  مالک کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیا ۔

مزیدخبریں