صحابہ کرامؓ نے ہمیشہ فکر انسانیت انصاف، رواداری کا درس دیا:سنی تحریک

Jan 27, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے زیر اہتمام خلیفہ بلا فصل حضرت صدیق اکبرؓ کا یوم وصال منایا گیا۔ ملک بھر میں سنی تحریک کی جانب سے سیمینارز،کانفرنسز،جلسے ریلیاں منعقد کی گئیں۔ تحریک کے مرکزی راہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ اکرام نے ہمیشہ فکر انسانیت انصاف،رواداری کا درس دیا، سنی تحریک  یوم صدیق اکبر پر حکومت سے ملک گیر عام تعطیل کا مطالبہ کرتی ہے۔اصحاب رسول ؓکی ایمانی حلاوت آج تک مسلمانوں میں موجود ہے۔صحابہ اکرامؓ کی تعلیمات اہل اسلام کیلے نجات کی راہ ہے۔جبکہ اس موقع پر اراکین مرکزی رابطہ کمیٹی محمد انعام خان،علامہ نور احمد قاسمی،محمد علی بلوچ ،علی نواز قاسمی، محمد طیب قادری،فہیم الدین شیخ،محمد شہزاد قادری و دیگر نے کہا کہ حکومت پاکستان ملکی سطح پر تعلیم صحابہ بورڈ قائم کرے۔جس میں علما،مفتیان اکرام تعلیمات اصحاب رسول پر مزید رسرچ کرتے ہوئے ان کے کارنامے منظر عام پر لائے جا سکیں۔دنیا بھر میں موجود دیگر مذاہب نے تہذیبی ،ثقافتی اور معاشرتی پہلوں پر تعلیمات صحابہ سے روشنی حاصل کی مگر اہل اسلام ان سے مستفیض نہیں ہو رہے۔

مزیدخبریں