صدیق اکبرؓ تدبر، عزم، ایثار اور مردِ مومن کی سچی تصویر تھے:قاری غلام رسول

Jan 27, 2022

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) افضل البشر بعد الانبیاء سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی یوم وفات کے موقع پر جامع مسجد مدنی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے  خطاب کرتے ہوئے قاری غلام رسول صفدر نے حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی روشن زندگی سیرت و کردار عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور فتنہ ارتداد کے سدباب کے لئے جرات مندانہ اقدام پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی آقائے دو جہاںؐ سے محبت اعلان نبوت سے پہلے کی ہے رسول اکرم ؐ کے بعد حضرت صدیق اکبر ؓ کے امت پر سب سے زیادہ احسانات ہیں آپ ؓ خلیفہ بلا فصل، محافظ ختم نبوت، جامع القرآن محب اہلبیت و صحابہ اور سب سے بڑھ کر دنیا قبر اور جنت میں آپ ؐ کے رفیق ہیں حضرت سیدنا صدیق اکبرؓبصیرت و تدبر، عزم و استقلال، وفاداری، ایثار اور مردِ مومن کی سچی تصویر تھے سیدنا صدیق اکبرؓ نے دین کے احیاء اور سر بلندی کیلئے امت مسلمہ کو ایک لڑی میں پروئے رکھا، انہوں نے اپنے دور خلافت میں قرآن مجید کو جمع کرکے امت مسلمہ پر بہت احسان کیا اور امت کو ہر قسم کے فتنوں سے محفوظ رکھا ۔

مزیدخبریں