شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے مطابق ضلع شیخوپورہ کے تمام تفریحی پارکوں ، گرین بیلٹس پر شجر کاری مہم شروع کر دی گئی ہے دوسرے مرحلے میں ضلع کے تمام سرکاری سکولوں کالجوں میں بھی شجرکاری مہم شرو ع کی جائے گی ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کلین اینڈ گرین پروگرام کے ضلعی کوارڈینیٹر ماجد منظور کاہلوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہاکہ ضلع شیخوپورہ جو کہ صنعتی علاقہ ہے جہاں آلودگی دیگر شہروں کی نسبت زیادہ ہے اس لئے یہاں شجرکاری کی بہت زیادہ ضرورت ہے اس سلسلہ میں شیخوپورہ لاہور روڈ خانپور نہر کیساتھ فروٹ فارم کا منصوبہ بھی ابتدائی مراحل میں ہے جہاں ایسے درخت لگائے جائینگے جو آلودگی کے خاتمے کے ساتھ عوا م کو پھل بھی مہیا کرے اس فروٹ فارم میں عوام کیلئے کیفے ٹیریا ،جاگنگ ٹریک او ربچوں کیلئے جھولے بھی لگائے جائے گے تقریبا 10ایکڑ پر محیط یہ فروٹ فارم شیخوپورہ کیلئے ایک مثالی اور تفریحی پارک بنے گا۔
ضلع بھرکے پارکوں‘ گرین بیلٹس پر شجر کاری مہم شروع کر دی : ماجد منظور کاہلوں
Jan 27, 2022