سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، دہشت گرد ہلاک، کمانڈر سمیت 3 گرفتار

اسلام آباد ‘راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوا، جس کی شناخت صدام کے نام سے ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گرد ایل ای ڈی بم بنانے کا ماہر تھا جبکہ وہ مختلف جرائم پیشہ کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کراچی نے پشاور میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ زیرحراست مبینہ دہشت گرد کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ کمانڈر دہشت گردی کے اہم واقعات میں مطلوب تھا۔ مکران کے علاقے بلدیہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹر اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...