پاکستان :  کورونا کا پھیلاؤ سنگین,7ہزار 539نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 539 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 25شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 93ہزار 887افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 162شہری جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 63ہزار272ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ47 لاکھ 54ہزار277ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 11.91فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 240مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  1 ہزار 784افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 72 ہزار871 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 91ہزار 854ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.1فیصد پر برقرار ہے۔
سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 69 ہزار 540افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 126جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5 لاکھ 33ہزار496کیسز اور 7 ہزار 765اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 87 ہزار 983افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 986انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 34 ہزار 131 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 367 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
آزاد کشمیر میں 36ہزار 82افراد کورونا سے متاثر اور 752جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 557کیسز اور 187 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 22ہزار 98شہری کورونا سے متاثر جبکہ 979 انتقال کر گئے۔

ای پیپر دی نیشن