عمران صاحب کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیرملکی غیرقانونی سرمائے کی تفصیل خفیہ رکھی جا رہی ہے: مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شوکت خانم کے خیراتی پیسے کو سیاسی فنڈ میں بدلنےکے خوفناک انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ سامنے لانے اور الیکشن کمیشن سے مقدمے کی کارروائی لائیو دکھانے کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان  میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎عمران صاحب کی جعلسازی کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت سامنے آگیا۔‎ شوکت خانم کے ڈونرز کو پی ٹی آئی ڈونرظاہرکرکے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں شامل کرنا خوف ناک انکشاف ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ‎35 فیصد ڈونرز نے پی ٹی آئی کو چندہ نہیں دیا تھا .لیکن جعلسازی کرکے ان کو پارٹی فنڈنگ کے ناموں کی فہرست کو فارن فنڈنگ کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ عمران صاحب نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا جرم کیا ہے۔ ‎عمران صاحب نے شوکت خانم کے لئے دیے جانے والے چندے کو سیاسی فنڈز میں بدل کرجرم کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ شوکت خانم کے ڈونرز کا اعتراض سنگین معاملہ ہے کہ ان کے چندے کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا۔ ‎الیکشن کمشن اس مجرمانہ انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سُنے اور کارروائی لائیو ٹیلی کاسٹ کی جائے۔ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں 8 والیمز اِس لیے چھپائے جا رہے ہیں کہ خیرات کے پیسے کو سیاسی فنڈ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ‎عمران صاحب کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیرملکی غیرقانونی سرمائے کی تفصیل خفیہ رکھی جا رہی ہے۔ ‎الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق اسٹیٹ بینک سمیت تمام دستاویزات کو پبلک کیا جائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کرنے کے باوجود 8 والیمزکو چھپایا جا رہا ہے۔ ‎عمران صاحب نے پارٹی ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں بھاری رقوم منگوائی ہیں. ان کا ریکارڈ بھی ابھی تک سامنے نہیں آیا۔انھوں نے مذید کہا کہ ‎عمران صاحب کے برطانیہ، امریکا، آسٹریلیا، فن لینڈ سمیت غیرملکی بینکوں میں اکاؤنٹس کی تفصیل بھی ابھی آنا باقی ہے۔ ‎الیکشن کمشن روزانہ بنیاد پر فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے. 7 سال سے زیرالتوا مسئلے پر قانون اور انصاف کے تقاضےبلا تاخیر پورے کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن