حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ عمران خان کی پیشی عوام کی عدالت میں ہونےوالی ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہبا ز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کےجھوٹ کی فہرست لمبی ہوتی جارہی ہے.عمران خان کوعوام کی عدالت میں کڑی سےکڑی سزادی جائےگی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کےنورتن افسانوی باتیں کرتےہیں. عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہےہیں،بیانات سےزخموں پرنمک چھڑکتےہیں۔حمزہ شہباز نے کہاکہ عمران خان کےدورمیں کرپشن کےپوائنٹس میں16فیصداضافہ ہوا. ڈھٹائی سے کہتےہیں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں مانتے۔مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ کینسرکےمریض ادویات کیلئےدربدرکی ٹھوکریں کھارہےہیں۔اپوزیشن لیڈر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہمارےدورمیں کسانوں کو400ارب روپے کا پیکج دیاگیا. ہمارےدورمیں کرپشن کم ہوئی،اربوں کےمنصوبےلگائےگئے۔انہوں نے کہاکہ 50 لاکھ گھر دینے کا اعلان کرکےلوگوں کےگھرگرادیے،عمران نیازی کےجھوٹ بےنقاب ہوتےرہے، ایک کروڑنوکریوں کااعلان کرکےلاکھوں کوبےروزگارکردیا، عمران خان کےبےنقاب ہونےکاوقت آچکا۔انہوں نے مزید کہاکہ نوازاورشہبازشریف سےحساب مانگنےوالےکوئی ثبوت نہ دےسکے۔دوسری جانب احتساب عدالت میں شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے کمرہ عدالت میں حاضری مکمل کی جبکہ شہباز شریف گاڑی میں موجود رہے۔وکیل شہباز شریف نے کہاکہ عدالت تصدیق کرنا چاہے تو کر لے۔جج نسیم احمد ورک نے کہاکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز جانا چاہیں تو چلے جائیں۔عدالت نے ریفرنس کے گواہ شاہد مجید کا بیان قلمبند کر لیا۔