پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے ٹاکرے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 125رنز کا ہدف دے دیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی اننگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے، شرجیل خان43 اور جو کلارک 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز سست رہا البتہ بابر اعظم اور شرجیل کے درمیان پہلی وکٹ کیلئے 66 رنز کی شراکت داری بنی لیکن شرجیل 43 رنز بناکر عمران طاہرکا شکار بنے۔ٹیم کا اسکور 71 رنز پر پہنچا تو بابر اعظم 29 گیندوں پر 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد آنے والے بیٹر محمد نبی بھی جارحانہ کھیل نہ پیش کرسکے اور 17 گیندوں پر صرف 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ 105 رنز پر گری جب ٹام لمونبی ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے علاوہ جو کلارک 26 رنز بناسکے ۔
پی ایس ایل7: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 125 رنزکا ہدف
Jan 27, 2022 | 22:11