لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے نائب صدر چودھری ریاض اور لاہور کے سیکرٹری فنانس اشرف خان نے کہا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی جیسی ایک غیر سنجیدہ جماعت کو سیاست میں لانے کا تجربہ کیا گیا ہے تب سے ہی سیاست میں نت نئے تجربات دیکھنے کو مل رہے ہیں اس جماعت کے نام نہاد لیڈروں سے کوئی پوچھے کہ اگر تم نے اسمبلی کو توڑنا ہی تھا تو پھر آدھی رات کو چوروں کی طرح اعتماد کاووٹ کیوں لیا تھا اور اسمبلیوں کو توڑنے کے بعد اب پھر نئے الیکشن کے لیئے بے تاب کیوں ہوا جارہا ہے اس غیر سنجیدہ جماعت نے سیاست کو ایک مذاق بنا کررکھ دیا ہے۔