خواتین طبی معائنہ باقاعدگی سے کراتی رہیں :پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر 

Jan 27, 2023


لاہور(نیوز رپورٹر) جنرل ہسپتال لاہور کی لیڈی ڈاکٹرز نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زچہ و بچہ کی جان بچا لی۔ ضلع قصور سے 22سالہ حاملہ خاتون سمیرا کو میڈیکل چیک اپ کیلئے ایل جی ایچ کے گائنی آؤٹ ڈور میں لایا گیا جہاں معائنہ کے دوران مریضہ نے بچی کو جنم دیا تھا۔ گائنا لوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے حاملہ خواتین کو مشورہ دیا کہ طبی معائنہ باقاعدگی سے کراتی رہیں۔  ڈلیوری کے متوقع وقت اور تاریخ سے قبل ہسپتال سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی ایمرجنسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔  

مزیدخبریں