لاہور(نامہ نگار)سی سی پی اولاہور آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے خصوصی ٹیموں کو پتنگ بازی کے خونی کھیل میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔سی سی پی او نے حکم دیا ہے کہ پتنگ بازوں، دھاتی ڈور،پتنگیں مینوفیکچر کرنے اور خرید و فروخت میں ملوث افراد کی بلا امتیاز گرفتاری عمل میں لائی جائے۔انہوں نے سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے آن لائن پتنگیں اور دھاتی ڈور فروخت اور سپلائی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں ماہ اب تک پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 320ملزمان گرفتار کرکے ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 3452 پتنگیں اور 475 ڈور چرخیاں اور بڑی مقدار میں پتنگ سازی کا سامان برآمد کیا گیا۔
سی سی پی او کاپتنگ بازوں، دھاتی ڈور،پتنگیں مینوفیکچر افراد کی بلا امتیاز گرفتاری کا حکم
Jan 27, 2023