ایک ماہ کے دوران دوائوں کی قیمتوں میں 13فیصد اضافہ ہوا، جاوید قصوری 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے ملک کے اندر صرف ایک ماہ کے دورا ن طبی آلات کی قیمتوں میں6فیصد اور دوائوں کی قیمتوں میں13فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ایک طرف جان بچانے والی دوائیں نایاب کر دی جاتی ہیں دوسری جانب قیمت میں اضافہ مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ حکمرانوں کے عاقبت نا اندیش فیصلوں اور ناکام معاشی پالیسیوں کی بدولت عوام کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی’’ ڈریپ‘‘ کی جانب سے جان بچانے والی 110ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی سفارش ، عوام کو علاج معالجے سے محروم کرنے کی کوشش ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...