خواتین ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے ماحول دوست سرگرمیاں اپنائیں: مقررین 

Jan 27, 2023


لاہور(لیڈی رپورٹر) خواتین ماحول کو خوشگوار اور بہتر بنانے کیلئے ماحول دوست سرگرمیاں اپنائیں۔ شجر کاری پر توجہ دیں ، کچن گارڈننگ شروع کریں، بجلی کی بجائے سورج کی روشنی پر زیادہ سے زیادہ انحصار کریں،گھروں میں سولرانرجی پلانٹس کو رواج دیں۔ مقررین نے ان خیالات کااظہار پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن پنجاب کے زیرِ اہتمام’’ماحولیاتی بہتری میں خواتین کاکردار ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا۔مقررین میں بیگم ثروت حامد،ندیمہ ظفر،ڈاکٹر عدیلہ بتول، ثمینہ اعجاز ، رقیہ بانوجاوید، فضاء فیضی،سلمیٰ سجاد ودیگر شامل تھے۔ پنجاب یونیورسٹی کے تعاون سے منعقدہ سیمینار کی نظامت پروفیسر عنبرینہ ارم جمال نے کی ۔ مقررین نے مزید کہا کہ طالبات اور مائیں ماحولیاتی بہتری کیلئے فعال کردار اداکریں، چھوٹی چھوٹی سرگرمیوںکے ذریعے بچوں کو تربیت دیں اور گھروں تعلیمی اداروں میں  سوشل میڈیا کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے استعمال کریں۔ 

مزیدخبریں