عمران خان قوم کے دلوں کی دھڑکن بن چکے، شاہدہ احمد ملکہ 

Jan 27, 2023


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے شاہدہ احمد ملکہ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم جو مرضی کرلے عمران خان قوم کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ۔پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو بھی عوام شکست فاش سے دوچار کرینگے۔پی ڈ ی ایم قیادت نے اپنی کرپشن کے شواہد مٹانے،مریم نواز، شہباز شریف،حمزہ اور سلمان شہباز سمیت دیگر افراد کو عدالتوں سے بری کروانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کا عوام تک پیغام پہنچانے میں دن رات مصروف عمل ہیں، ملکی تاریخ میں صرف پی ٹی آئی کی حکومت نے ڈیلور کیا اور حالات مشکل ترین ہونے کے باوجود عمران خان نے بطور وزیر اعظم ملک کو سنبھالا دیا اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

مزیدخبریں