محتسب سندھ کی مداخلت پر9سال بعدمرحومہ بیوی کی کمیوٹیڈ پینشن شوہر کو جاری 


کراچی (پی پی آئی)محتسب اعلی سندھ اعجاز علی خان کے حکم پر مرحومہ بیوی کی کمیوٹیڈ پینشن نو سال بعد اس کے شوہر کو جاری کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق درخواست گزار منور حسن نے محتسب سندھ کو اپنی درخواست میں بتایاکہ اس کی بیوی جو بحیثیت اسکول ٹیچر 29دسمبر 1995کو ملازمت سے ریٹائر ہوئی اور 02 جون 2011کو اس کا انتقال ہو گیا۔ قانون کے مطابق بیوہ کی پینشن شوہر کو جاری کر دی گئی لیکن کمیوٹیڈ پینشن کی بحالی کے لیے وہ اے جی سندھ کے دفتر کے چکر لگا رہا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ محتسب اعلی نے درخواست ضروری کارروائی کے لیے منظور کرتے ہوئے اے جی سندھ سے رپورٹ طلب کی اور شکایت کنندہ کی طرف سے ضروری کاغذات کی فراہمی اور شکایت کنندہ کی تصدیق بتوسط DAO سرگودھا کے بعد اے جی سندھ نے پینشن کا کمیوٹیڈ پورشن بحال کر دیا۔ بعد ازاں .626,808 روپے بقایا جات کی مد میں بھی ادا کر دیے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...