اردو یونیورسٹی‘ روسی مرکز سائنس و ثقافت کے درمیان مفاہمت


کراچی(اسٹاف رپورٹر) شعبہ بین الاقوامی تعلقات، وفاقی اردو یونیورسٹی اور روسی مرکز برائے سائنس و ثقافت(ایوان دوستی) کے مابین روسی زبان کی تدریس کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ صدر شعبہ بین الاقوامی تعلقات ڈاکٹر اصغر علی دشتی اور روسی مرکز برائے سائنس و ثقافت ، کراچی کے ڈائریکٹر اور کراچی میں قونصلیٹ آف رشین فیڈریشن کے وائس قونصل رسلان پروخوروف نے دستاویز پر دستخط کیے ۔ اس موقع پرقائم مقام وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاالدین ،قائم مقام،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی ،پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ویرسیانی ،ڈاکٹر فیصل جاوید و دیگربھی موجود تھے۔ مفاہمتی یادداشت سے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے طلبہ کو مفت روسی زبان  سیکھنے کے مواقع حاصل ہوں گے اور کورس کی تکمیل پر روسی مرکز سند بھی جاری کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن