سردار عبدالرحیم کاسائیں حسین شاہ قمبر والے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے قمبر درگاہ حسین آباد کے گدی نشین سید حسین شاہ بخاری کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ورثا سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، اپنے جاری تعزیتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا ہے کہ اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

ای پیپر دی نیشن