بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ، اسلم فاروقی


کراچی(اسٹاف رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت یوم جمہوریہ مناکر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور سات لاکھ سے زائد قابض بھارتی فوج کی تعیناتی سے دنیا بھر میں بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے اور نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت کو دنیا کے  دہشت گرد ملک کے طور پر سمجھا جاتا ہے وہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے حوالے سیکٹر 11 اورنگی ٹاون میں انسانی حقوق کے کارکن جمال الدین کشمیری سے ان کی رہائش گاہ پر گفتگو کررہے تھے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر سات دہائیوں سے عملدرآمد نہ کرکے اور عالمی قوانین و اصولوں کی دھجیاں اڑا کر عالمی برادری پر مسلسل طمانچہ لگا رہا ہے جو عالمی برادری کے لئے انتہائی غیرت کی بات ہے اگر عالمی برادری نے بھارت کی دہشت گردی و غنڈہ گردی کو سات دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی سبق نہ سیکھایا تو دنیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن