سائیں غلام حسین شاہ اہلسنّت کو متحدکرتے رہے‘  ابوالخیر محمدزبیر

Jan 27, 2023


کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالم اسلام کی ممتازروحانی شخصیت پیرطریقت رہبر شریعت سیدغلام حسین شاہ آف قمبر شریف کے وصال پر قائد جمعیت علمائے پاکستان ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر نے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی روحانی ومذہبی خدمات ناقابل فراموش ہیں،سائیں غلام حسین شاہ اہلسنّت کو متحد ویکجاکرتے رہے، ان کی زندگی میں ان کے فیوض وبرکات سے لاکھوں مریدین وعقیدتمندان مستفیض ہوتے رہے، ان کا وصال عوام اہلسنّت کے لئے سانحہء عظیم ہے، جمعیت علمائے پاکستان نورانی لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔جمعیت علمائے پاکستان نورانی کراچی کی جانب سے اتوار 29جنوری کو تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاجائے گا، جس میں جید علماء ومشائخ ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ دریں اثناء جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے مرکزی نائب صدرسفیرامن پیرصاحبزادہ احمدعمران نقشبندی، کراچی ڈویژن کے صدرعلامہ خلیل احمدنورانی، جنرل سیکریٹری فقیر ملک محمدشکیل قاسمی، سینئر نائب صدر عبدالوحید یونس، نائب صدر علامہ حفیظ اللہ ہادیہ، پیر سید مسرورہاشمی خانی، ڈاکٹر پروفیسر محمودعالم آسی خرم فیضانی، مفتی محمدفیض احمدقادری، مفتی شاہ محمدیوسف حفیظ محمدی، مفتی زبیر عامر گیلانی،پروفیسرحافظ انواراحمدشیخ، احمدبن عبداللہ، سیدمحمدعباس نورانی،حاجی عبدالرحیم نورانی، محمداسلم آرائیں ، ڈاکٹر طلحہ قادری ودیگر نے بھی پیر طریقت کے وصال پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیاہے اور دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات مزیدبلند فرمائے اور لواحقین وپسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔

مزیدخبریں