عمران خان کی منفی سیاست ختم‘ سازشی حربے ریت کا ڈھیر بن گئے: طارق رشید

Jan 27, 2023


ملتان (سپیشل  رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے تمام سازشی حربے ریت کا ڈھیر ہوگئے کیونکہ عوام نے ان کی منفی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے پارٹی کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز کا شاندار استقبال کیا جائے گا پارٹی ورکرز قیمتی اثاثہ ہیں ان کی شکایات کے ازالہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے پارٹی رہنما ملک انور علی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آج بھی ملک کی بڑی سیاسی، جمہوری اور عوامی جماعت ہے آنے والے انتخابات میں بھاری مینڈیٹ حاصل کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے155کے سابق یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز، پارٹی عہدیداران و کارکنان کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اجلاس میں پارٹی ورکرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم شروع کردیں اجلاس میں ملک انور علی، اعجاز رجوانہ، ملک عبد الرحیم، نواز ناظر قریشی، رانا طاہر رزاق، قسور بھٹی، شیخ ندیم اکبر، محمود قریشی، عمران بہاری، عبد الرحمن فری، شہزاد کریم، ملک رضوان، قیصر گجر، شیخ عمران لیاقت، عرفان جوئیہ، زاہد بشیر، رانا زیشان، رانا اختر، سرفراز اوبھایا، جمشیدترین، ملک آفتاب اعوان، حماد قریشی، مرزا عبد الرحمن، رانا اشتیاق، اسلم ہمایوں، رسالت شیروانی، طارق امیر عباسی، ملک اسلم ڈوگر، جاوید خان،اشفاق خان، جاوید بلوچ،اسحاق سرور، مدنی خلیل، آصف قریشی، محمد علی قریشی،عامر پیرزادہ، اکرام سگو، اکبر انصاری، مسز تھہیم، رفیق طوطی، آصف بو ہنہ، رانا امجد، جمیل عباسی،شیخ مقیم احمد،فیاض خان،زاہد بشیر،رانا ذیشان،ملک طیب آرائیں سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مزیدخبریں