بریسٹ کینسر قابل علاج‘ بروقت تشخیص سے صحت یابی یقینی: ڈاکٹر صائمہ

Jan 27, 2023


ملتان(  وقائع  نگار خصوصی ) ملتان جسمین لائنز کلب کے زیر اہتمام گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج میں بریسٹ کینسر آگا ہی مہم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاطمہ جناح ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر صائمہ نے کہا کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر خواتین میں سب سے اہم مسئلہ ہے بریسٹ کینسر 100فیصد قابل علاج مرض ہے بروقت تشخیص سے صحت یابی یقینی ہے اس لئے ضروری ہے 40 سا ل کی کی عمر میں خواتین میموگرافی کرائیں اور ہر ماہ ہر خاتون صرف پانچ منٹ اپنے لئے ضرور نکا لیں اور اپنا چیک اپ کرے اگر جسم میں کوئی بھی تبدیلی یا گلٹی محسوس کریں تو اپنا چیک اپ کروائیں تاکہ بروقت علاج سے اس پر قابو پایا جائے بروقت علاج نہ ہو نے سے اکثر خواتین جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔پاکستان چھاتی کے سر طان کے پھیلاؤ میں ایشیاء  میں پہلے نمبر پر ہے جسمین لائنز کلب کی صدر منزہ ملک نے کہا کہ بریسٹ کینسر ایک جان لیو ا مرض ہے اس بچاؤ کے لئے ملتان جسمین لائنز کلب نے آگاہی مہم شروع کی ہے۔تقریب سے کالج کے پرنسپل پروفیسر اعجاز شیخ،رفعت اعظم،فرحت شفیق، شہناز ذولفقار،عاصمہ ارسلان،عطیہ حمید، چلڈرن ہسپتال سے ڈاکٹر حسیب،مسز انجم گیلانی،سبحان نثار،ڈاکٹر یامین نے خطاب کیا۔

مزیدخبریں