ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل چوہان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی الوداعی ملاقات


وہاڑی (نامہ نگار‘کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی عاقل حسین چوہان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی صفد رحسین ورک کے درمیان الوداعی ملاقات ہوئی۔اس موقع پر اے ڈی سی جنرل و فنانس اینڈ پلاننگ سید خالد محمود گیلانی، اے ڈی سی ریونیو سید وسیم حسن، اے سی وہاڑی طارق محموداور اے سی کوارڈینیشن محمد شفیق بھی موجود تھے۔ عاقل حسین چوہان آج 27جنوری کواپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو گلدستہ اور یاد گاری سوئینر پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن