میاں چنوں (خبر نگار)مخالفین خوش فہمیوں سے باہر نکلیں ہم کبھی بھی میدان خالی نہیں چھوڑینگے۔ ہم تو اس وقت بھی ثابت قدم رہے جب ہمیں توڑنے کے لئے تمام ریاستی مشینری استعمال کی گئی،جھوٹے کیسز بنائے گئے،نیب گردی کی گئی لیکن ہم نے جماعت اور قائد میاں نواز شریف سے وفا نبھائی اور نبھاتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے رانا بابر حسین نے مسلم لیگ ن میاں چنوں کے زیراہتمام پی پی 208 کے مشاورتی اجلاس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سربراہ رانا بابر حسین گروپ حاجی رانا عابد حسین نے کہا کہ میاں چنوں مسلم لیگ ن کا قلعہ اور میاں نواز شریف کے دیوانوں کا شہر ہے ہم سب متحد اور انتخابی معرکہ سر کرنے کے لئے تیار ہیں۔مخالفین سن لیں میاں چنوں کی عوام ہمارے ساتھ ہے اور ہم اپنے ووٹرز سپورٹرز اور عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے۔ غزالہ شاہین وائیں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور قیادت سے وفا ہمارے خون و تربیت میں شامل ہے ضلعی سیکرٹری انفارمیشن غلام شبیر ساقی نے کہا کہ مخالفین رانا بابر حسین کی ہیڑکین گن گن کے تھک جائیں گے سینئر لیگی رہنماؤں رانا یوسف خاں چوہدری شاہد بشیر،میاں عاشق بھوہڑ، رانا فخر امام،میاں محمد شفیع،چوھدری عبدالوحید ربانی،چوھدری مظہر ستار،رانا محمد اشفاق،مظہر امین،رانا کاشف خاں،مدثر عمران،چوھدری منشاء ککھ،شیخ شاہد شفیق، مستانہ نے بھی خطاب کیا۔
مخالفین سن لیں میدان خالی نہیں چھوڑینگے: رانا بابر حسین
Jan 27, 2023