ایران نے یورپی حکام اور اداروں پر  پابندیاں عائد کر دیں

Jan 27, 2023


تہران (آئی این پی)ایران نے یورپی حکام اور اداروں پر ملک میں  دہشت گردی کی حمایت  اور  بدامنی کو ہوا دینے  کے الزام میں مزید پابندیاں عائد کردیں،غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز یورپی یونین کے تین اداروں اور 22افراد کے علاوہ برطانیہ کے ایک ادارے اور آٹھ عہدیداروں کو بلیک لسٹ کر دیا،ایران کی جانب سے یورپی پارلیمنٹ کے متعدد اراکین، شہری حکام، پولیس اور فوجی کمانڈروں سمیت فرانسیسی طنزیہ میگزین  چارلی ہیبڈو  کے تین ایگزیکٹوز کو بھی بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے،ایران نے ان اقدامات کا اعلان یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے درجنوں ایرانی حکام اور اداروں پر پابندیوں کے دو دن بعد کیا ہے۔

مزیدخبریں