دنیا آنکھوں سے پٹی ہٹائے، کشمیریوں پر بھارتی ظلم دیکھے: مشعال ملک 

Jan 27, 2023


اسلام آباد (خبر نگار) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ جھوٹے دعووں کے ساتھ بھارت پھر یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ جمہوریت کا جھوٹا لبادہ اوڑھے بھارت کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ پر پیغام میں کہا کہ کشمیر75 سال سے خون میں ڈوبا ہے۔ عزتیں غیر محفوظ، بچے لاوارث ہو چکے ہیں، بھارتی حکومت نے سیاسی جہدوجہد پر کشمیری رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنا رکھے ہیں۔ وادی بھارتی فوج کی کالونی بن چکی ہے۔ کشمیریوں پر پچاس لاکھ ہندوئوں کو بھی مسلط کر دیا گیا۔ دنیا بھارتی نام نہاد جمہوریت کی پٹی اپنی آنکھوں سے ہٹائے اور زیر تسلط کشمیر میں بھارتی ظلم جبر دیکھے۔

مزیدخبریں