لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی بازیابی سے متعلق درخواست کا مختصر تحریری حکم جای رکر دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے مختصر تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کی بازیابی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے ،درخواست مسترد کرنے کی وجوہات بعد میں بتائی جائیں گی ۔فواد چوہدری کے کزن نبیل شہزاد نے بازیابی کی درخواست دائر کی تھی۔