کراچی (آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے صفورہ ٹاون کی 2 ،چنیسرٹاون کی ایک یونین کونسل کے نتائج روک دیئے۔ الیکشن کمیشن میں کراچی کی 3 یونین کونسلز میں بے ضابطگیوں کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جماعت اسلام کے وکیل حسن جاوید نے الیکشن کمیشن کے سامنے موقف پیش کیا کہ فارم 11 کے مطابق صفورہ ٹان کی دو اور چنیسر ٹان کی ایک یونین کونسل میں جماعت اسلامی کامیاب ہوئی تھی۔ وکیل حسن جاوید نے موقف پیش کیا کہ آر او کے جاری نتائج میں مخالف امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا، اور آر او نے نتائج تبدیل کرکے 2 سیٹیں پیپلزپارٹی ایک پی ٹی آئی کو دے دی۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے ممبر بابر بھروانہ نے کہا کہ کراچی کی چھ یونین کونسلز کا کیس کل سنا تھا، بظاہر کل اور آج والے مقدمات ایک جیسے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے صفورہ ٹان کی یوسی ایک اور 8، جب کہ چنیسرٹان کی ایک یونین کونسل 6 کے نتائج روک دیئے، اور تینوں یونین کونسلز کا مقدمہ دیگر 6 یونین کونسلز والے کیس کیساتھ منسلک کر دیا۔