لاہور (آئی این پی ) ماہر قانون اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ سیاسی شخصیت کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کرنا انسانیت کی تذلیل ہے، الیکشن کمیشن کوئی ریاستی ادارہ نہیں، نہ ہی بغاوت کا مقدمہ درج کرسکتاہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتظامی ادارہ ہے ،اس کے پاس عدالتی اختیارات کا نہیں۔فوادچودھری کے خلاف ریاستی بغاوت کا مقدمہ در ج تھاتو کیا الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ ہے؟ انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کوئی ریاستی ادارہ نہیں، نہ ہی بغاوت کا مقدمہ درج کرسکتاہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فوادچودھری پر ریاستی بغاوت کا مقدمہ درج کرنا افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چہرہ ان کا چھپایا جاتاہے جس کی شناخت پریڈ ہونی ہوتی ہے۔فوادچودھری کاچہرہ جس مصلحت کے تحت بھی چھپایاگیا افسوس ناک ہے۔فوادچودھری سیاسی شخصیت کیساتھ وکیل بھی ہیں ،ان کی ایک شناخت ہے۔عدالت میں سیاسی شخصیت کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کرنا انسانیت کی تذلیل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فوادچودھری پنجاب کے حدود میں تھے اور لاہورہائیکورٹ کے دسترس میں تھے۔فوادچودھری کو عدالت میں پیشی کا حکم تھا مگر پولیس پنجاب کی حدود سے نکال رہتے تھے۔