دنیا کا سب سے بڑا بحری کتب خانہ لوگوس ہوپ اردن پہنچ گیا 


عمان (اے پی پی) دنیا کا سب سے بڑا بحری کتب خانہ لوگوس ہوپ اردن پہنچ گیا۔ ترک خبررساں ادارے کے  مطابق  بحری جہاز  پر بنایا گیا دنیا کا یہ سب سے بڑا کتب خانہ لوگوس ہوپ اردن کی جنوبی بندرگاہ عقبہ پر لنگرانداز ہو گیا ہے۔ عقبہ بندرگاہ  کے حکام کے مطابق مختلف ممالک سے تقریبا 370 رضاکاروں پر مشتمل بحری کتب خانے میں سائنس، کھیل، فنون لطیفہ، ادبیات اور افکار جیسے متعدد موضوعات پر مبنی تقریبا4 ہزار کتابوں کی  پانچ لاکھ کاپیاں  موجود ہیں۔ کتابوں کی اس تعداد کے ساتھ لوگوس ہوپ دنیا کا بڑا ترین بحری جہاز کتب خانہ ہے۔  جو کل سے فروری کے وسط تک عوام کے لئے کھلا رہے گا۔ بحری جہاز کتب خانہ گزشتہ سال دسمبر میں لبنان کی بیروت بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا اور4 تا 23 جنوری تک مصر کی پورٹ سعید بندرگاہ پر موجود رہا ہے۔ بحری جہاز کتب  خانہ 1973 ء میں تعمیر کیا گیا اور جرمنی کی "گڈ بکس فار آل" نامی فلاحی تنظیم میں شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن