گجرات (نامہ نگار) گجرات جیل ہنگامہ آرائی واقعہ میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کے بعد 8 اہلکار بھی معطل کر دیئے گئے۔ اعلیٰ سطحی انکوائری ٹیم کی رپورٹ پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے جیل کی بارکوں، سیلز کے 8 انچارج 90 روز کیلئے معطل کر کے انکے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے۔ ان میں انچارج نیو سیل محمد ظفر اللہ خان ، انچارج پریزنر کچن شاہد اقبال، انچارج یو سی سی پی طارق محمود، بارک نمبر 1، 4،5،11کے انچارج محمد لقمان، امجد مسعود، ناصر حیات ، محمد یوسف ، ناصر محمود شامل ہیں۔