لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ممبران پارلیمنٹ کی آئین کے آرٹیکل 62اور63کے تحت اہلیت کی جانچ پڑتال کے لئے اعلی سطح کمیٹی کی تشکیل کیلئے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت میں الیکشن کمیشن نے جواب داخل کرا دیا اور موقف اپنایا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، اس لئے درخواست قابل سماعت نہیں ہے ، استدعا ہے کہ درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی جاے۔ الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ ایسے معاملات صرف پارلیمنٹ میں لائے جاسکتے ہیں۔درخواست گزار کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش نہ ئے ۔درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان، گورنر اسٹیٹ بنک اور سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے ۔
ارکان پارلیمنٹ کی اہلیت کی جانچ پڑتال کیلئے درخواست، الیکشن کمشن نے جواب جمع کرایا
Jan 27, 2023