حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)سویڈن میں قرآن پاک کی بے ادبی کئے جانے کے خلاف آج حافظ آباد شہر میں مختلف دینی جماعتوں کی جانب سے نماز جمعۃ المبار کے بعدپانچ مختلف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پہلی احتجاجی ریلی جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی کی قیادت میں پریس کلب تک ، دوسری احتجاجی ریلی جماعت اسلامی کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد یسن کی قیادت میں فوارہ چوک تک، تیسری ریلی تحریک اﷲاکبر کے زیر اہتمام پریس کلب تا فوارہ چوک، چوتھی احتجاجی ریلی جے یو پی کے زیراہتمام مولانا غلام مصطفے سلطانی کی قیادت میں فوارہ چوک تک جبکہ پانچویں احتجاجی ریلی تحریک لبیک کے زیر اہتمام قتل گڑھا چوک سے فوارہ چوک تک نکالی جائے گی۔