گوجرانوالہ:وائس آف پنجاب کی طرف سے کانفرنس پر پینل ڈسکشن

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )وائس آف پنجاب کی طرف سے سالانہ کانفرنس کے موقع پرپینل ڈسکشن منعقد کی گئی جس میں کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید،آرپی اومنیرمنصورمارتھ،ڈاکٹرجاویداکرم اور محمد اسحاق خان کوآرڈینیٹرمنہاج یونیورسٹی لاہورنے بطورپینلسٹ پروگرام میں شرکت کی اور مس فاطمہ گیلانی نے پینل ڈسکشن کی ہوسٹ کی خدمات سرانجام دیں کمشنر گوجرانوالہ نے سب سے پہلے عوام اور بیوروکریسی کے تعلق پر بات کی اس کے بعد انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ آج کی یوتھ کو کتب بینی کے ساتھ ساتھ فیزیکل ایکٹیویٹیز میں بھی حصہ لینا چاہیے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کوبہتر طریقے سے اجاگر کر سکیں، آر پی او نے پولیس کی طرف سے حال ہی میں کئے جانے والے اقدامات بیان کئے جس میں ویمن سیفٹی پراجیکٹ اور فیمیل ایس ایچ اوز کی تقرری ہے اس کے ساتھ نوجوان نسل کو معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کی تقلید کی پروفیسر اسحاق نے طلباء کو بتایا کہ ہمارا ماحول ہم پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے اس لیے ہمیں خود کو مثبت اور تعمیری ماحول میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن