ڈی پی او قصورکا شہرکا دورہ ‘ تاجروں سے ملاقات 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او قصور سید عمران کرامت بخاری نے عوام دوست ماحول کو فروغ دیتے ہوئے شہرکا دورہ کیا اور تاجروں سے ملاقات کی، بزرگ تاجر لالہ محمد صادق گجر سمیت دیگر تاجروں عہدیداروں نے ڈی پی اوقصورکا پرتباک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں بچھاور کیں، تاجروں نے شہر میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ڈی پی او قصور کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، ڈی پی اوقصور سید عمران کرامت بخار نے کہا کہ قصور کی غیور عوام کیساتھ ملکر امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن