بھکھی( نامہ نگار ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما رائے اشفاق احمد کھرل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور پاکستانیوں کوچندخاندان انتخاب اور جمہوریت کے نام پرلوٹ رہے ہیں اگر بے رحم احتساب نہ ہوا توپھراس ملک میں خونیں انقلاب اٹل ہے قومی چوروں کے پاس دولت کہاں سے آئی، ان سے یہ سچ ضروراگلوایا جائے گا پی ٹی آئی برسر اقتدار آکر ان سے پائی پائی وصول کرے گی۔