2روزہ انٹرنیشنل فونڈری کانگریس اینڈ ایگزی بیشن لاہور میں ہو گی 


فیصل آباد (آئی این پی) 2روزہ انٹرنیشنل فونڈری کانگریس اینڈ ایگزی بیشن 14-15فروری 2023ء کو لاہور میں ہو رہی ہے جو مستقبل میں پاکستان کی فونڈری کی صنعت کی سمت کا تعین کرے گی۔ یہ بات پاکستان فونڈری ایسوس ایشن کے جنرل سیکرٹری عاصم قادری نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں فونڈری کی صنعت سے تعلق رکھنے والوں کو انٹر نیشنل کانگریس اینڈ ایگزی بیشن بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ ایگزی بیشن کے اغراض و مقاصد کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت فونڈری کا شعبہ پرانی ٹیکنالوجی پر چل رہا ہے ۔ اگر ہم نے برآمدات میں جانے کا فیصلہ نہ کیا تو یہ شعبہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا اور اس سے پاکستان کی مجموعی معاشی ترقی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ پاکستان کو عالمی منڈیوں میں جانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔اس نمائش میں 66سٹال ہوں گے ۔ 60فونڈریاں اس میں شرکت کریں گی جبکہ غیر ملکی ماہرین بھی آرہے ہیں جو پاکستان کی فونڈری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مشورے بھی دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایگزی بیشن کے دوران 30ٹیکنیکل سیشن بھی ہوں گے جو پرانی ڈھلائی کی بھٹیوں سے لے کر آج تک کی نئی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ 12غیر ملکی ماہرین بھی کانگریس میں شرکت کریں گے جبکہ دو مہنگے ترین ٹیکنالوجسٹ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ جو پرانی بھٹیوں کو اَپ گریڈ کرنے اور اُن کے فوائد سے آگاہ کرنے کے علاوہ مختلف فونڈریوں کا دورہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے فونڈری مالکان کو اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ ہم جدید مشینری کی تیاری کی سمت پیشرفت کر سکیں۔ عاصم قادری کو خوش آمدید کہتے ہوئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ اگر ہم اپنے بچوں کو اپنے آبائی پیشوں میں نہ لا سکے تو یہ بہت بڑی بدقسمتی ہو گی اور اس مقصد کیلئے ہمیں اپنے اپنے شعبوں کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دینا ہو گی۔ بزنس کمیونٹی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ عالمی تناظر میں معیشت ریاستوں کے سب سے ہم ستون کی حیثیت سے ابھر کر ہمارے سامنے آئی ہے۔
 ترقی یافتہ ملکوں نے بہت پہلے اس کا ادراک کر لیا تھا مگر پاکستان سمیت دیگر ملکوں میں اس شعبے کی اہمیت کو ابھی منوانے کی ضرورت ہے کیونکہ اِس کے بغیر کوئی دوسرا ستون قائم ہی نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چند جماعتوں نے اقتدار کیلئے ملک کو تماشا بنا رکھا ہے۔ جبکہ اُن کی غلط پالیسیوں سے براہ راست بزنس کمیونٹی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس سلسلے کو روکا جائے۔ انہوںنے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو اپنے حق کیلئے جاگنا ہوگا تاکہ معاشی پالیسیاں ہماری مشاورت سے بنائی جائیں۔ انہوں نے فونڈری والوں سے کہا کہ وہ مجوزہ ایگز ی بیشن میں ضرور شرکت کریں تاکہ اس اہم شعبے کو جدید خطوط پر ترقی دی جا سکے۔ انہوں نے اس ایگزی بیشن کو کامیاب بنانے کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ فونڈری کے شعبہ کیلئے جدید لیبارٹریاں اور مہنگے آلات کی ضرورت ہے اور وہ اس سلسلہ میں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ سے اُن کی مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ فی الحال یہ برآمدی شعبہ نہیں مگر وہ اس کو Potentialبرآمدی صنعت کے طور پر اِن کے کیس کی پیروی کرنے کو تیار ہیں۔ اس طرح ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو بھی اس شعبہ کی ترقی کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے فونڈری مالکان کو ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں جگہ کے حصول کیلئے مدد دینے کا یقین دلایا۔ صدر ڈاکٹر خر م طارق نے عاصم قادری سے کہا کہ وہ مجوزہ ایگزی بیشن بارے معلومات چیمبر کو مہیا کریں تاکہ اِن کو مقامی فونڈری مالکان تک پہنچایا جا سکے۔ اس موقع پرسینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد اور نائب صدر حاجی محمد اسلم بھلی کے علاوہ اشفاق اشرف، جلیل ملک، عبدالرئوف، حاجی عطاء اللہ اور دیگر فونڈری مالکان بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...