سی بی ڈی پنجاب بلیورڈ ، کلمہ چوک انڈرپاس ریماڈلنگ کی تکمیل جاری 

Jan 27, 2023


لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے نہ اپنے جاری منصوبے سی بی ڈی پنجاب بلیورڈ اور کلمہ چوک انڈرپاس ریماڈلنگ کی بر وقت تکمیل کیلئے یخبستہ موسم اور بارش میں بھی تعمیراتی کام 24گھنٹے جاری رکھا ہے۔ حالیہ بارش دھند اور موسمی سختی بھی تعمیراتی کام کی رفتار پر اثر انداز نہیں ہوسکی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کمشنر لاہورعامرجان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی نے کلمہ چوک انڈرپاس ریماڈلنگ منصوبے کی پروجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا۔اے سی ماڈل ٹاون ابراہیم ارباب، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی،ایس پی ٹریفک ماڈل ٹاون، ڈی ایس پی ٹریفک ماڈل ٹاون،ڈی جی پی ایچ اے، سی بی ڈی پنجاب کے ایگزیکٹیو ڈائیرکٹر ریاض حسین اور سی بی ڈی پنجاب کا عملہ بھی دورہ کے دوران موجود تھا۔ سی بی ڈی پنجاب کے ایگزیکٹیو ڈائیرکٹر ریاض حسین نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو تعمیراتی کام کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ای ڈی ٹیکنیکل سی بی ڈی پنجاب نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب جناب محسن نقوی اور سی ی او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کی منصوبے کی برقت تکمیل کی واضع ہدایات پر مکمل ورک فورس لگا دی گئی ہے۔
سی بی ڈی پنجاب کی ٹیکنیکل ٹیم اورکنٹریکٹر این ایل سی کا عملہ پروجیکٹ سائٹ پر دن رات کام میں مصروف ہے۔ ریاض حسین نے مزید بتایا کہ پیچیدہ پائلز کے ساتھ ساتھ بیرلز کے کھدائی اور سلیبنگ کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا اوررین واٹر ہاروسٹنگ ٹینک کی رینٹیننگ والز کا کام بھی جاری ہے۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین بھی تعمیرای کام کی نگرانی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر وجیکٹ سائٹ کا دورہ کر رہے ہیں۔عمران امین نے اپنے حالیہ دورے کے دوران کہا ہے کہ منصوبے کو مکمل کرنے لئے تمام ادارے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ اس منصوبے کو وقت سے پہلے مکمل کر نے کے لئے تمام وسائل بروقار لارہے ہیں اور جلد ہی ٹریفک روانی میں مزید بہتری بھی آئیگی۔ڈ پٹی کمشنر لاہور نے تعمیراتی کام کی رفتار پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے اور شہریوں کو وقتی سفری دشواری سے راحت دلائی جائے۔ ڈاکٹر اسد ملہی اور سی بی ڈی پنجاب کے عملے نے ڈپٹی کمشنر لاہور ٹریفک کی متبادل پلان سے بھی آگاہ کیا۔سی بی ڈی پنجا ب بولیورڈ اور کلمہ چوک انڈرپاس ریماڈلنگ منصوبے کی تکمیل سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں لوگ مستفید ہونگے  اور یہ منصوبہ اہلیان لاہور کے لئے ایک بڑی آسایش کے طور پر رونما ہوگا۔

مزیدخبریں