سی پیک کا دوسرا مرحلہ ملک میں ترقی  کی رفتار کو تیز کرے گا:رپورٹ


اسلام آباد(آئی این پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کا دوسرا مرحلہ ملک میں ترقی کی رفتار کو تیز کرے گا، سی پیک کے تحت ملک میں بنائے گئے پاور ہاوسز سے 10ہزارمیگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی گئی،1,200 میگا واٹ کے تین مزید پاور پراجیکٹ جلد مکمل ہو جائیں گے،پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی ڈیڑھ سال کے بعد دوبارہ فعال، چین سے لائٹ مینوفیکچرنگ یونٹس کی منتقلی پاکستان میں صنعتی تبدیلی کو فروغ دیگی ،رشکئی اور علامہ اقبال خصوصی اقتصادی زونز پر نمایاں پیش رفت، چینی حکومت کاپاکستان میں اقتصادی ترقی کو بڑھانے اور ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ،جوائنٹ وینچرز کی سہولت کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تحت ایک سرمایہ کار فورم تیارہے۔ رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کا دوسرا مرحلہ ملک میں ترقی اور پیشرفت کی رفتار کو تیز کرے گا۔ چین نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔ گیم چینجر منصوبہ دونوں ممالک کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ سی پیک میں طویل مدتی، درمیانی مدت اور مختصر مدت کے منصوبے ہیں۔منصوبہ بندی کے سیکریٹری سید ظفر علی شاہ نے بتایاکہ سی پیک کے پہلے مرحلے کے آغاز کے بعد سے پاکستان کو اس سے بہت فائدہ ہوا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن