پاکستان ایران سفری راہداری  3 سال  بعد کھول دی گئی 


چاغی (اے پی پی) پاک ایران سرحدی  سفری راہداری باقاعدہ طور پر کھول دی گئی۔ اس گیٹ سے سرحدی علاقوں کے عوام پندرہ روزہ خصوصی اجازت نامے کے تحت دونوں ممالک کی سرحدی علاقوں میں جاکر اپنے رشتہ داروں سے مل سکیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر تفتان بلال شبیر نے سرکاری افسران اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ راہداری گیٹ دوبارہ کھولنے کا  افتتاح کیا۔ خیال رہے ایرانی حکام نے راہداری گیٹ کو فروری2020 ء سے بند رکھا تھا جسے کھولنے کے متعلق دونوں ممالک کے حکام کے درمیان مشترکہ اجلاسوں میں کئی بار تبادلہ خیال ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...