شدید برف باری کے باوجود خرلاچی  بارڈر ٹرمینل پر بلا تعطل تجارتی آپریشن جاری

Jan 27, 2023


اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) پاک افغان سرحدی کراسنگ پوائنٹ خرلاچی پر شدید برف باری کے باوجود درآمدی/برآمدی تجارت کو یقینی بنا رہا ہے۔ وادی کرم میں واقع خرلاچی بارڈر ٹرمینل کا شمار مغرب میں پاکستان کے پڑوسی ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور ٹرانزٹ تجارت کے لئے مصروف ترین سرحدی کراسنگ پوائنٹس میں ہوتا ہے جہاں سردیوں میں درجہ حرارت منفی  10 سے منفی 12 تک گر جاتا ہے اور برف باری کا سلسلہ وسط دسمبر تا وسط فروری جاری رہتا ہے۔ پاور پلانٹس اور صنعتی یونٹس کے لئے کوئلے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے این ایل سی نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت میں بھی متعدد چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے خرلاچی بارڈر ٹرمینل پر بلا تعطل تجارتی آپریشن کو سر انجام دے رہا ہے۔ راستوں پر پھسلن کی وجہ سے ٹرمینل کے اندر درآمدی/برآمدی سامان سے لدی بھاری گاڑیوں کی ٹریفک کا انتظام و انصرام ایک بڑا چیلنج ہے۔ این ایل سی حکام کی جانب سے اسکینرز، ریمپ اور وزن کے کانٹوں سے برف ہٹانے کا عمل ہر قت جاری رہتا ہے۔

مزیدخبریں