کینیڈین ہائی کمشنر کی وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت سے ملاقات

q


اسلام آباد(نا مہ نگار)کینیڈین ہائی کمشنر  لیسلی سکینلونا نے وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔رانا تنویر نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان پرانے دوستانہ تعلقات ہیں جو لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ رانا تنویر نے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے حوالے سے مہارت اور علم کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔وزیر نے کہا کہ غیر رسمی تعلیم کے شعبے میں، نیشنل سکلز یونیورسٹی (این ایس یو)، اسلام آباد پاکستانی نوجوانوں کو تکنیکی مہارتیں فراہم کر رہی ہے، جس کو بڑھا کر موجودہ اور کینیڈا میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کے لیے ہنر سیکھنے کا مرکز بنایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن