پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نااہلی،خواتین ٹیم فائنل تک پہنچ کرفتحیاب نہ ہوسکی 


اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈڑیشن کی نااہلی ،خواتین فٹ بال ٹیم کے دورہ سعودی عرب میںتین اوورسیز کھلاڑی پاکستانی سکواڈکاحصہ تھیںتاہم پاکستانی پاسپورٹ نہ ہونے پر نمائندگی سے محروم رہی کھیلنے کی اجازت نہ مل سکی حکومت اور فیڈریشن نے فائنل میچ تک کوشش کی لیکن مشکل پروسیجر کیوجہ سے مذکورہ کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ نہ بناسکے پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد نیاز کی’’روزنامہ نو ائے وقت‘‘ سے گفتگو ،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں منعقد ایونٹ میںپاکستانی خواتین فٹ بال ٹیم فائنل تک پہنچ کرفتحیاب نہ ہوسکی جسکی وجہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ناقص حکمت عملی قراردیا گیا ہے ٹیم میں تین اوورسیز پاکستانی کھلاڑی نادیہ خان(یو کے)آمنہ بیگ(یوکے)اور رومیسیہ خان(کینیڈا)بھی شامل تھی تاہم فیڈریشن کیجانب سے انہیں ٹیم کا حصہ بنانے کیلئے پروسیجر مکمل کیا گیا نہ ہی انہیں پاکستانی پاسپورٹس مہیا کئے گئے جسکی وجہ سے ان تینوں کھلاڑیوں کو ایونٹ سے باہر بیٹھنا پڑا ان خواتین کھلاڑیوں کی ٹیم میں موجودگی سے پاکستان ایونٹ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرسکتا تھادوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن ک(پی ایف ایف) نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد نیاز نے کہا ہے کہ پوسیجر کی پیچیدگی کیوجہ سے تینوں کھلاڑی نہ کھیل سکی حکومت اور فیڈریشن نے اپنی پوری کوشش کی یہ کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوتیں تو نتیجہ مزید بہتر ہوسکتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن